وینزویلا کے صدر نکولس مدورو اور اُنکی اہلیہ کی امریکہ کی جانب سے گرفتاری کے بعد وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اور نوبیل انعام یافتہ Maria Corina Machado نے کہا ہے کہ وینزویلا میں آزادی کی گھڑی آگئی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو اور اُنکی اہلیہ کی امریکہ کی جانب سے گرفتاری کے بعد وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اور نوبیل انعام یافتہ Maria Corina Machado نے کہا ہے کہ وینزویلا میں آزادی کی گھڑی آگئی ہے۔

محترمہ Machodo نے کہا کہ نکولس مدورو، وینزویلا کے عوام اور دیگر کئی ملکوں کے شہریوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر بین الاقوامی انصاف کا سامنا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مدورو کی جانب سے بات چیت کی پیشکش ٹُھکرا دینے کے بعد امریکہ نے قانون نافذ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ محترمہ Machodo نے مزید کہا کہ وینزویلا میں جمہوریت کے لئے برسوں کی جدوجہد آخرکار اہم موڑ پر پہنچ گئی۔

اِس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں تیل کے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کریں گی اور تیل کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ملکوں کو تیل فراہم  کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ عارضی طور پر وینزویلا کا نظم و نسق چلائے گا تاکہ امن، انصاف اور اقتدار کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔