January 4, 2026 9:40 PM

printer

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر ختم ہونے والی امریکی فوجی کارروائی پر امریکی ڈیموکریٹس، بین الاقوامی میڈیا اور امریکہ کے بڑے شہروں میں مظاہرین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر ختم ہونے والی امریکی فوجی کارروائی پر امریکی ڈیموکریٹس، بین الاقوامی میڈیا اور امریکہ کے بڑے شہروں میں مظاہرین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بعض میڈیا اداروں نے امریکہ کی فوجی کارروائی کے قانونی جواز پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اُدھر گزشتہ روز واشنگٹن، بوسٹن، لاس اینجلس، اٹلانٹا، شکاگو اور میامی سمیت امریکہ کے بڑے شہروں میں سیکڑوں افراد مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین ٹائمس اسکوائر میں جمع ہوئے اور وہ ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: ’’وینزویلا سے ہاتھ ہٹاؤ‘‘، ’’امریکہ کیریبین سے باہر نکلو‘‘، اور ’’وینزویلا کے تیل کیلئے کوئی جنگ نہیں‘‘۔
احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو ہٹانے کیلئے فوجی کارروائی سامراجیت کی ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام اس کارروائی کی حمایت نہیں کرتے اور یہ امریکی کانگریس کی مطلوبہ منظوری کے بغیر انجام دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔