ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2025 3:25 PM | Typhon Kajiki

printer

ویتنام کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفان Kajiki کے سبب وہاں ہوائی اڈے اور اسکول بند کردیئے گئے ہیں اور تقریباً 6 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

ویئت نام میں اس سال کے اب تک کے سب سے شدید طوفان سے نمٹنے کی غرض سے، ہوائی اڈے اور اسکول بند کردیے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ویئت نام کے محکمہئ موسمیات نے بتایا ہے کہ 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ طوفان Kajiki کے آج سہ پہر تک وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت نے طوفان Kajiji کی آمد سے قبل پانچ لاکھ  86 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات دیے ہیں۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ Kajiki طوفان کے سبب شدید بارش ہوگی، سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔

حکومت نے 16 ہزار 500 سے زیادہ فوجیوں اور نیم فوجی دستوں کے ایک لاکھ سات ہزار اہلکاروں کو بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کردیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔