ویتنام میں Bualoi نام کے شدید آندھی طوفان سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے،11 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 17 لوگ لاپتہ ہیں۔33 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ویتنام کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق یہ طوفان آج صبح سویرے وہاں پہنچنے سے قبل ملک کے شمالی وسطی ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ گیا تھا۔ اِس کی وجہ سے سمندر میں 8 میٹر کی بلندی تک لہریں اُٹھنے کی اطلاع ملی ہے۔
قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ویتنام کی ایجنسی کے مطابق ماہی گیروں کی دو کشتیوں کے اونچی اونچی لہروں کی زد میں آنے کے بعد سے 17 ماہی گیر لاپتہ بتائے گئے ہیں، جبکہ شدید طوفان کے دوران ماہی گیروں کی ایک اور کشتی کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
وہاں کی سرکار نے 28 ہزار 500 سے زیادہ افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا ہے، سیکڑوں پروازیں یا تو منسوخ کی گئی ہیں، یا اُن میں تاخیر ہوئی ہے اور وسطی صوبوں میں چار ہوائی اڈّے بند کردیئے گئے ہیں۔x