ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2025 3:53 PM

printer

ویتنام میں ہالونگ خلیج میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی کے اُلٹ جانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے۔

ویتنام میں Ha Long خلیج میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی کے اُلٹ جانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے تلاش اور بچاؤ کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ یہ واقعہ کَل اُس وقت پیش آیا، جب یہ کروز کشتی ایک شدید طوفان کی زد میں آگئی اور حکام کے ساتھ اُس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ اِس کروز کشتی میں عملے کے پانچ اہلکاروں اور 48 سیاحوں سمیت 53 افراد سوار تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ اِن میں کئی نوجوان افراد اور بچے شامل تھے۔ خراب موسم اور تیز بارش ہونے کے باوجود امدادی ٹیمیں پانی سے 10 افراد کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔