ویتنام میں موسلادھار بارش، سیلاب اور تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ سیلاب کے پانی میں پہلے سے ڈوبے شہروں اور گاؤوں میں پانی کی سطح مزید بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ تین دن کے دوران وسطی ویتنام کے مختلف حصوں میں بارش کا تناسب ڈیڑھ ہزار ملی میٹر سے تجاوز کرگیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق سیلاب اور تودے کھسکنے کے واقعات میں 5 لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکہ 43 ہزار سے زیادہ گھر اور 10 ہزار ہیکڑ رقبے پر کھڑی فصل پانی میں ڈوب گئی ہے۔ سیلاب کا پانی Coffee کے کھیتوں میں بھی گھس گیا ہے، جس سے خطے میں جاری Coffee کی کاشت کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی کے گرِڈ کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے 5 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ کنبے اور کاروبار اب بھی اندھیرے میں ہیں۔
Site Admin | November 20, 2025 2:51 PM
ویتنام میں موسلادھار بارش، سیلاب اور تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے