ویتنام میں طوفان Bualoi میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے، جبکہ 22 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ویتنام میں اِس سال کے سب سے تباہ کن طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے سبب شدید بارش ہوئی اور سیلاب آگیا، پروازوں اور ریل خدمات میں رخنہ پڑا۔ ویتنام کی موسمیات سے متعلق قومی ایجنسی سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹے میں ویتنام کے مختلف حصوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ایجنسی نے چٹّانوں کے ٹکرے گرنے اور اچانک سیلاب کے خطرے کی وارننگ دی ہے۔ ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh نے مقامی عہدیداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے تعلیمی اور طبی مراکز کی مرمت کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
Site Admin | September 30, 2025 9:37 PM
ویتنام میں طوفان Bualoi میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے، جبکہ 22 افراد اب بھی لاپتہ ہیں
 
		