December 22, 2025 9:34 AM | Us Ukraine Talks

printer

وہائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے فلوریڈا میں یوکرین اور یوروپی نمائندوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت کی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے فلوریڈا میں یوکرین اور یوروپی نمائندوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں Steve Witkoff نے بتایا کہ اِن مذاکرات کا مقصد یوکرین، امریکہ اور یوروپ کے درمیان ایک مشترکہ اسٹریٹیجک حکمتِ عملی پر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ یہ بات چیت ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امن کے قیام کیلئے کئی مہینوں سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے وسیع سفارتی سرگرمیاں شروع کی ہیں، لیکن اِن کوششوں کو ماسکو اور Kyiv کے ایک دوسرے سے بالکل مختلف مطالبات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ×