December 22, 2025 2:29 PM

printer

وہائٹ ہاؤس کے ایک ایلچی نے یوکرین اور یوروپی ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ فلورِڈا میں مثبت اور تعمیری نوعیت کی بات چیت کی

وہائٹ ہاؤس کے ایک ایلچی نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً 4 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کیلئے یوکرین اور یوروپی ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ فلورِڈا میں مثبت اور تعمیری نوعیت کی بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں Steve Witkoff نے بتایا کہ بات چیت کا مقصد، یوکرین، امریکہ اور یوروپ کے درمیان مشترکہ کلیدی موقف کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ یہ بات چیت امن کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی مہینوں سے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔