وائٹ ہاؤس نے امریکہ کی نئی H-1B ویزا پالیسی کے سلسلے میں ایک بڑی وضاحت جاری کی ہے، جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی صنعت میں الجھن اور گھبراہٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ شہریت کی درخواست دینے والے نئے افراد کو ایک لاکھ ڈالر کی فیس صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری Keroline Leavitt نے آج سے نافذ ہونے والی نئی پالیسی سے گھنٹوں پہلے کل اس سلسلے میں یہ وضاحت جاری کی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر محترمہ Leavitt نے کہا کہ، جن کے پاس پہلے سے ہیH-1B ویزا ہے اور وہ اس ملک سے باہر ہیں، انھیں ملک میں داخل ہونے کے لیے پھر سے ایک لاکھ ڈالر کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
اس کا اثر ویزے کی تجدید اور موجودہ ویزا ہولڈرس پر بھی نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکہ سے یا امریکہ کے لیے سفر کرنے کے لیے ویزا رکھنے والے کسی بھی شخص پر اِس کا اثر نہیں ہوگا۔x