ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 9:34 AM | India US Relation

printer

وہائٹ ہاؤس نے، تجارتی محصولات اور روس سے تیل کی درآمد پر جاری کشیدگی کے باوجود امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط عزم کو دوہرایا ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے، تجارتی محصولات اور روس سے تیل کی درآمد پر جاری کشیدگی کے باوجود امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط عزم کو دوہرایا ہے۔ وہائٹ ہاؤس پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ساجھے داری کو کافی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں وہائٹ ہاؤس میں دیوالی تقریبات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔ اس تقریب میں سینئر بھارتی امریکی حکام نے شرکت کی تھی۔ محترمہ لیوٹ نے مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان مسلسل رابطوں کے تئیں صدر ٹرمپ کی جانب سے دی جا رہی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت میں امریکی سفیر سرگیو گور اور ٹرمپ کی تجارتی ٹیم نئی دلّی کے ساتھ سرگرم بات چیت میں مصروف ہے۔ ×