وِراٹ کوہلی 50 اوورز کے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ وِجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

وِراٹ کوہلی 50 اوورز کے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ وِجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ کوہلی نے اِس مہینے کی 24 تاریخ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کیلئے اپنی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ شروع میں انہوں نے اِس گھریلو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے انکار کیا تھا۔ دلّی کی ٹیم کیلئے وِراٹ کوہلی کی موجودگی بے حد اہم ہے۔ کوہلی ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد وِجے ہزارے ٹرافی میں کھیلیں گے۔  ٰوِجے ہزارے ٹرافی کا 2025-26 ایڈیشن اِس مہینے کی 24 تاریخ سے 18 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ فی الحال وہ  صرف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔ انڈین پریمئر لیگ میں وہ رائل چیلنجرس بینگلورو کیلئے کھیلتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔