July 26, 2025 3:00 PM

printer

وِجے دِوس پر فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھی بھارت کی مسلح افواج نے اُسی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا، جو انہوں نے کرگل میں کیا تھا

وِجے دِوس پر فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھی بھارت کی مسلح افواج نے اُسی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا، جو انہوں نے کرگل میں کیا تھا۔ بھارت کے فوجیوں نے پاکستان کے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کردیا اور فیصلہ کُن جیت حاصل کی۔ جنرل دویدی نے 26 ویں کرگل وجے دِوس پر دراس میں، کرگل جنگی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حالیہ آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملے کے جواب میں بھارت کی فوج نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کا نام ونشان مٹادیا۔
انہوں نے 1999 میں آپریشن وجے کے دوران فوجیوں کی شجاعت اور جرأت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے بلند وبالا چوکیوں کو پاکستانی فوج کے قبضے سے چھڑاکر اپنے قبضے میں لے لیا۔ جنرل دویدی نے اُن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پورا ملک اُن جاں بازوں کے کنبوں کو سلام کرتا ہے، جنہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔