بھارتی فوج سے تعلق رکھنے والے موجودہ ایشیائی چمپئن ورون تومر نے نئی دلّی کے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 67 ویں قومی نشانے بازی چمپئن شپ کے سینئر اور جونیئر زمرے کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے کا خطاب جیت لیا ہے۔ 21 سال کے نشانے باز ورون نے فائنل جیت کر سینئر زمرے کا پہلا خطاب اپنے نام کیا۔ ورون کے ساتھی Pradhumn سنگھ نے چاندی کا تمغہ، جبکہ راجستھان کے آکاش بھاردواج نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ ورون نے دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے جونیئر زمرے کا خطاب بھی اپنے نام کیا، جبکہ ان کے ساتھی Pradhumn سنگھ نے کانسے کا تمغہ اور اترپردیش کے نکھل سروہا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس کے علاوہ مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں اترپردیش کے چراغ شرما نے سونے کا تمغہ، دیو پرتاپ نے چاندی کا تمغہ اور راجستھان کے مینک چودھری نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
Site Admin | January 5, 2025 9:34 PM
وَرُن تومر نے دلّی میں 67وِیں قومی نشانے بازی چمپئن شپ میں مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں، جونیئر اور سینئر دونوں کا خطاب جیتا ہے