ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR، آج سے پورے گجرات میں شروع ہورہی ہے۔ حتمی ووٹر فہرست 7 فروری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ بوتھ لیول آفیسرز BLOs آج سے چار دسمبر 2025 تک گھر گھر جاکر ووٹروں کی تفصیلات جمع کریں گے۔ عارضی ووٹر فہرست 9 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔ شہری 8 جنوری 2026 تک اپنی تفصیلات میں درستگی کیلئے اعتراضات جمع کراسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ بوتھ کی تنظیمِ نو بھی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ ہر بوتھ پر زیادہ سے زیادہ 1200 ووٹرس ہوں اور خاندان کے افراد ایک ہی جگہ ووٹ ڈال سکیں۔×
Site Admin | November 4, 2025 9:37 AM
ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR، آج سے پورے گجرات میں شروع ہورہی ہے