ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظر ثانی کے معاملے پر بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں تازہ ووٹر فہرستیں تیار کرنے کے عمل کی نگرانی کیلئے چار اضافی خصوصی مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ چنائو کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چار IAS افسر نگرانی کی ذمے داری سنبھالیں گے۔ اِن مشاہدین کی ابتدائی ذمے داری اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی اہل ووٹر اس میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے اور ساتھ ہی فہرست میں ایسے کسی ووٹر کا نام نہ ہو جو اہل نہیں ہے۔یہ مشاہدین دعوئوں اور اعتراضات کے نمٹانے سے لے کر ووٹر فہرستوں کی حتمی اشاعت تک پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔
اِدھر ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں انھوں نے مغربی بنگال میں SIR کا پورا عمل انجام دیئے جانے کے طریقے پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔