ومبلڈن ٹینس میں سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووِچ، اٹلی کے کھلاڑی Flavio Cobolli کو ہراکر ریکارڈ چودھویں مرتبہ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کَل آل انگلینڈ کلب میں، اپنے حریف کھلاڑی کو تین-ایک سے ہرایا۔ اب سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے عالمی نمبر ایک کھلاڑیJannik Sinner سے ہوگا۔
Sinner نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے دسویں درجے کے کھلاڑیBen Shelton کو تین-صفر سے ہرایا۔ اسی دوران ومبلڈن کے پچھلے دو فائنل میں جوکووِچ کو شکست دینے والے کھلاڑی Carlos Alcaraz کا مقابلہ کَل دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کے پانچویں درجے کے کھلاڑی Taylor Fritz سے ہوگا۔ دفاعی چمپئن Carlos Alcaraz، برطانیہ کے کھلاڑی Cameron Norrieکو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔×