July 13, 2025 3:48 PM

printer

ومبلڈن ٹینس میں، آج رات لندن میں مردوں کے سنگلز کے فائنل میں یینک سنر کا سامنا دفاعی چیمپئن کارلوز الکاراز سے ہوگا۔

Wimbledon Tennis میں آج رات لندن کے سینٹر کورٹ میں مردوں کے سنگلز کے فائنل میں اٹلی کے اعلیٰ درجے کے کھلاڑی Jannik Sinner کا مقابلہ اسپین کے دوسرے درجے کے کھلاڑی اور دو مرتبہ کے دفاعی چیمپئن Calos Alcaraz سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل میں Sinner سات مرتبہ کے چیمپئن نوواک جوکووِچ کو ہراکر، جبکہ Alcaraz امریکہ کے کھلاڑی Taylor Fritz کو ہراکر فائنل میں پہنچے ہیں۔ Sinner اور Alcaraz لگاتار دوسرے Grand Slam خطاب کیلئے فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ اِس سے پہلے پچھلے مہینے فرینچ اوپن کے ایک دلچسپ فائنل میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا سامنا کرچکے ہیں۔ اِس میچ کو Alcaraz نے جیتا تھا۔

خواتین کے سنگلز میں Iga Swiatek نے آل انگلینڈ کلب میں ایک طرفہ فائنل میں Amanda Anisimova کو شکست دے کر خواتین کے سنگلز میں اپنا پہلا خطاب جیت لیا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔