ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 10:11 PM

printer

وقف ترمیمی بل سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے اقلیتی امور کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں اور محصولات کے سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی

وقف (ترمیمی) بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے آج کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے اقلیتی امور کے محکمے کے پرنسپل سکریٹریز اور ریونیو سکریٹریز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے دوران کمیٹی نے ان ریاستوں میں وقف کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ املاک اور ان کی موجودہ صورتحال کو جاننے کی کوشش کی۔ میٹنگ ک بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے کہا کہ کمیٹی، دیگر تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کے افسران سے بھی بات کرے گی اور یہ کمیٹی مغربی بنگال، بہار اور اترپردیش جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی نے کولکاتہ، پٹنہ اور لکھنؤ سمیت مختلف مقامات کے تقریباً 20 دورے کیے ہیں اور اب ممبران، جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہاں سبھی طرفین سے بات چیت کرسکیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 کا مقصد اہم اصلاحات کو بروئے کار لانا ہے، جن میں ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے، پوری چابکدستی کے آڈٹ کرنا، زیادہ سے زیادہ شفافیت لانا اور غیر قانونی طور پر قبضے والی وقف املاک کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کیلئے قانونی نظام بنانا شامل ہیں۔ اس بل کا مقصد ملک بھر میں وقف املاک کے انتظام اور انضباط میں اصلاح ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔