March 17, 2025 2:32 PM

printer

وقف ترمیمی بل سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا ہے کہ مذکورہ بل غریب مسلمانوں کے حق میں ہے

وقف ترمیمی بل سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا ہے کہ یہ بل غریب مسلمانوں کے حق میں ہے۔ وقف ترمیمی بل کے معاملے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احتجاج پر جناب پال نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ 428 صفحات پر مشتمل رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے اور وقف بورڈ کی بہتری کے لئے ترامیم کی گئی ہیں۔

انھوں نے الزام لگایا کہ سرکار کے خلاف اقلیتی برادری میں ایک فرضی تأثر پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے مذکورہ بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا تھا، تاکہ ایک منصفانہ اور متوازن قانون تیار کرنے کے لیے مسلم تنظیموں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔