December 7, 2025 2:47 PM

printer

وقف املاک کے بندوبست سے متعلق Umeed پورٹل مزید اَپ لوڈ کیلئے کَل سے باضابطہ طور پر بند ہوگئی ہے

وقف املاک کے بندوبست سے متعلق Umeed پورٹل مزید اَپ لوڈ کیلئے کَل سے باضابطہ طور پر بند ہوگئی ہے۔ اقلیتی امور سے متعلق وزارت نے بتایا ہے کہ Umeed ایکٹ 1995 اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق پورٹل نے چھ مہینے کی مدت مکمل کرلی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ پورٹل پر پانچ لاکھ سے زیادہ وقف املاک کا تذکرہ کیا گیا تھا، جبکہ متعلقہ اہلکاروں نے دو لاکھ سے زیادہ املاک کو منظوری دی۔

اقلیتوں کے امور سے متعلق وزارت نے بتایا ہے کہ دلّی میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ وقف بورڈس اور ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اہلکاروں کو اَپ لوڈ کے عمل کے تعلق سے تربیت فراہم کی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔