وشاکھا پٹنم کے ACA-VDCA کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 18 رَن بنائے ہیں اور ابھی پانچ اوور کا کھیلا ہوا ہے۔
دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس وقت یہ سیریز ایک – ایک سے برابری پر ہے۔ بھارت نے رانچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 17 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ تاہم مہمان ٹیم نے رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 359 رن کا نشانہ حاصل کرتے ہوئے، سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔x