وسطی نائیجیریا کے ایک کیتھولک اسکول سے مسلح افراد نے مبینہ طور پر 300 سے زیادہ بچوں اور عملے کو اغوا کرلیا ہے۔ اِسے اب تک کے ملک کے انتہائی بدترین بڑے پیمانے پر اغوا کے معاملات میں سے ایک معاملے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ نائیجیریا کی کرسچین ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کَل نائیجر ریاست کے Papiri میں واقع سینٹ Mary’s اسکول 303 طلبا اور 12 ٹیچروں کو اغوا کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بعد میں ملی اطلاعات کے مطابق اعداد وشمار میں اضافہ ہوا۔ اغوا کا یہ معاملہ مسلح گروپوں کی جانب سے حملوں میں ہوئے اضافے کے دوران سامنے آیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کَل صبح مسلح افراد اسکول میں گھس گئے اور انھوں نے وہاں رہنے والے طالب علموں کو مغوی بنالیا۔
Site Admin | November 22, 2025 9:39 PM
وسطی نائیجیریا میں ایک کیتھولک اسکول میں مسلح افراد نے تقریباً 300 طالب علموں کو اغوا کرلیا ہے