ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 9:28 AM | Phillippines Quake

printer

وسطی فلپنز میں 6 اعشاریہ 9 شدّت کا زلزلہ آیا تھا، اُس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

وسطی فلپنز میں 6 اعشاریہ 9 شدّت کا زلزلہ آیا تھا، اُس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ یہ خبر مقامی میڈیا نے Cebu صوبائی اطلاعاتی دفتر کی جانکاری کی بنیاد پر دی ہے۔ یہ خبر DZMM ریڈیو سے موصول ہوئی تھی کہ کل رات کے اِس زلزلے کے بعد صوبے میں بچاؤ کارکنوں نے لاشوں کی تلاش کا کام انجام دیا۔ اِس زلزلے میں عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور خطّے کے کئی علاقوں میں بجلی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق محکمے کے افسر Rex Ygot نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز Bogo کے تقریباً 17 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا، جو Cebu صوبے میں تقریباً 90 ہزار لوگوں کی آبادی پر مشتمل ایک ساحلی شہر ہے۔×