نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلّی میں کھوکھو عالمی کپ جیتنے والی مردوں اور خواتین ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر موصوف نے ملک کا سر اونچا کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی ستائش کی۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ روایتی کھیل جنون، کمیونٹی جذبہ اور ملک کی روایتی کھیل اقدار کو آگے لے جانے کی نمائش کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ تمام متعلقہ لوگوں کو یہ جذبہ برقرار رکھتے ہوئے، 2026 میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں پر نظر رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کھوکھو کو 2036 میں اولمپکس میں شامل کرانے کے سرکار کے عہد کا بھی اظہار کیا۔ x
Site Admin | January 22, 2025 10:02 PM
وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلّی میں کھوکھو عالمی کپ جیتنے والی مردوں اور خواتین ٹیموں کو مبارکباد دی ہے