March 19, 2025 9:59 PM

printer

وزیر صحت جے پی نڈّا کا کہنا ہے کہ سرکار اگلے دو برسوں میں مزید دس ہزار جن اوشدھی کیندر کھولنے کیلئے تیار ہے

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج کہا کہ اس وقت 15 ہزار جن اوشدھی کیندر کام کر رہے ہیں اور حکومت نے اگلے دو برس میں مزید دس ہزار جَن اوشدھی کیندر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے کام کاج کے بارے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ ان مراکز میں مریضوں کے لیے دستیاب انتہائی سستی دواؤں کی وجہ سے اب تک 30 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ جناب نڈا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 2017 میں متعارف کرائی گئی صحت پالیسی، ایک جامع فریم ورک ہے جس میں پچھلی صحت پالیسیوں کے برعکس، علاج معالجے، تندرستی اور امراض کی روک تھام کے طور طریقوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر علاج معالجے پر مرکوز ہے۔

اس سے پہلے، بحث میں حصہ لیتے ہوئے، جنتا دل یونائیٹیڈ کے سنجے کمار جھا نے کہا کہ قابل ذکر اقدامات کے ساتھ ملک میں حفظانِ صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں ڈاکٹروں کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے MBBS میں ایک لاکھ بیس ہزار نئی سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جناب جھا نے بہار کے دربھنگہ میں ریاست کا دوسرا ایمس تعمیر کرنے کیلئے وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔

جنتا دل (سیکولر) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے دیہی علاقوں کے اسپتالوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو ہائی اسکول کی طالبات کو سروائیکل کینسر سے ان کی حفاظت کے لیے ٹیکے لگانا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔