صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج کہا ہے کہ بھارت، کینسر کے علاج اور دیکھ بھال میں ، کافی پیشرفت کررہا ہے، جس کیلئے وہ بڑے پیمانے پر علاج کے مراکز قائم کرنے اور جلد از جلد تشخیص کو فروغ دینے پر توجہ دے رہا ہے۔ جناب نڈا، مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں کینسر کے سرکاری اسپتال میں، توسیع شدہ کینسر ادارے کے افتتاح اور جدید ترین سہولیات سے لیس True Beam یونٹ کے آغاز کے موقع پر اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے ایک طبی جریدے ’The Lancet‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے، بھارت میں کینسر کے 90 فیصد مریض، اب تشخیص کے 30 دن کے اندر اندر اپنا علاج شروع کر رہے ہیں، جو ایک ایسا ریکارڈ ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں 780 میڈیکل کالج کام کر رہے ہیں اور حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کی پابند ہے کہ طبی تعلیم اور حفظانِ صحت کیلئے فنڈز کی کمی نہ ہو۔
Site Admin | April 27, 2025 9:29 PM
وزیر صحت جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ بھارت، بڑے پیمانے پر علاج کے مراکز قائم کرکے نیز جلد تشخیص کو فروغ دے کر، کینسر کی دیکھ بھال میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے
