صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے اطلاع دی ہے کہ بھارت، WHO فارما کو ویجیلینس کانٹری بیوشن کے معاملے میں عالمی سطح پر اب 8 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔10 سال پہلے، بھارت، 123 ویں مقام پر تھا۔وزیر موصوف نے دواؤں کے معیار سے متعلق بھارت کی سرکاری کتاب ’انڈین فارما کوپِیا 2026-‘ کے دسویں ایڈیشن کے اجرا کے موقع پر آج یہ بات کہی۔ جناب نڈا نے کہا کہ نئی جاری کردہ رپورٹ میں 121 مونو گرافس شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد مونوگرافس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 340 ہوگئی ہے۔ جناب نڈا نے واضح کیا کہ خون کے اجزاء کے20 مونوگرافس کی پہلی مرتبہ شمولیت سے خون کی تبدیلی، thalassemia، hemophillia اور anaemia سے متعلق مطالعے اور تحقیق کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ بھارت، خون کے اجزاء کو شامل کرنے والا پہلا ملک ہے۔
Site Admin | January 2, 2026 9:54 PM
وزیر صحت جے پی نڈّا نے انڈین فارماکوپیا کا دسواں ایڈیشن جاری کیا۔ اس میں پہلی مرتبہ Blood Component Monographs for Transfusion Medicine کو متعارف کرایا گیا ہے