May 19, 2025 9:56 PM

printer

وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے جموں وکشمیر، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ سندھ آبی معاہدے کے عارضی طور پر معطل ہونے سے جموں و کشمیر ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں کے کسانوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے یہ بات نئی دلّی میں ملک بھر کے کسانوں کے مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب چوہان نے، اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس پانی کے استعمال کا ایک جامع طریقۂ کار مستقبل میں وضع کیا جائے گا تاکہ سبھی کیلئے زیادہ فائدے کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب چوہان نے سندھ آبی معاہدے کی معطلی کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی فراہم کیا جانا بھارتی کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مرکزی وزیر نے کسان گروپوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور سندھ آبی معاہدے پر، اُن کی تجاویز حاصل کیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔