December 29, 2025 9:31 PM

printer

وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت جی رام جی اسکیم ایم جی نریگا میں پائی جانے والی کمیوں اور بے ضابطگیوں کو دور کرے گی

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ ایم جی نریگا کی کمیوں اور بے ضابطگیوں کے ازالے کی خاطر نیا قانون ’’وِکست بھارت جی رام جی‘‘ متعارف کیا ہے۔ وزیرِ موصوف اتراکھنڈ کے Gauchar میں ریاستی سطح کے کسان دِوس پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ جناب چوہان نے کہا کہ نئے قانون کے تحت روزگار کے دنوں کی گارنٹی 100 دن سے بڑھاکر 125 دن کردی گئی ہے۔
وزیرِ موصوف نے اتراکھنڈ میں باغبانی، مویشی پروری اور ماہی گیری کے شعبے میں توسیع کئے جانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پیدا ہونے والے پھلوں، سبزیوں اور طبی جڑی بوٹیوں کو کسانوں کی آمدنی کو فروغ دینے کی خاطر قومی اور بین الاقوامی بازاروں سے مربوط کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔