November 24, 2025 9:37 PM

printer

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت امن کو ترجیح دیتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ مضبوطی کے ساتھ کارروائی کرسکتا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھگود گیتا کا پیغام بھارت کی سرحدوں کے پار پہنچ چکا ہے اور یہ انسانیت کیلئے ایک آفاقی رہنما کے طور پر کام کرتا ہے۔ کروکشیتر میں بین الاقوامی گیتا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اِس صحیفے نے کئی نسلوں کی زندگی کو صورت عطا کی ہے اور یہ اب بھی نوجوانوں کو تحریک دینے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کانفرنس کروکشیتر یونیورسٹی، وزارتِ خارجہ اور کروکشیتر ترقیاتی بورڈ نے منعقد کی ہے۔ اِس کانفرنس کا موضوع ہے ’’Swadharma-فرض، امن، خیر سگالی اور سودیشی جذبے کیلئے اخلاص‘‘۔ جناب سنگھ نے کہا کہ گیتا کی تعلیم جو پانچ ہزار سال سے بھی پہلے پیش کی گئی تھیں، اب بھی انسانیت کو بلندی پر لے جاتی ہیں اور یہ کہ کروکشیتر بھارت کی روحانی ثقافت کی تفہیم کیلئے ہمیشہ مرکزی حیثیت کا حامل رہے گا۔پہلگام کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت امن کی حمایت کرتا ہے پَر پھر بھی اُس نے آپریشن سندور کے ذریعے مضبوطی کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔
انھوں نے سوامی گیانند جی مہاراج، ہریانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ انِل وِج، سماجی انصاف کے وزیر کشن بیدی، ممبر پارلیمنٹ نوین جِندل اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ سیمینار کا افتتاح کیا۔ جناب سنگھ نے Journal of Haryana Studies کے خصوصی شمارے کا اجرا بھی کیا اور بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں ریاستی پویلینوں اور ایک ہائی ٹیک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔