وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ یہ جان کر انتہائی تشویش ہوتی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور وہ لوگ جو باوقار پیشوں سے وابستہ ہیں، وہ ملک اور معاشرے کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اُدے پور میں ایک کالج کے یومِ تاسیس کی تقریبات سے آج خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ جدید بھارت اپنے قدیم ماضی اور ثقافتی روایتوں کے اعتراف سے مضبوط اور سرشاری حاصل کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں انسانی اقدار اور قومی اخلاص کی کمی ہے تو صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا کافی نہیں ہے۔
انھوںنےکہاکہ اِس سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور اخلاقی تربیت کی اہمیت صاف صاف اجاگرہوتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت دفاعی پیداوار کے شعبے میں پوری طرح خودکفیل ہونے کی جانب پیشرفت کررہا ہے۔