ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 2:38 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ GST کی شرحوں میں کمی سے دفاعی شعبے میں مزید سرکاری خرید کیلئے راہ ہموار ہوگی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے GST کی شرحوں کو معقول بنائے جانے سے دفاعی شعبے میں سازو سامان کی سرکاری خرید پر براہ راست اثر پڑے گا۔ انھوں نے شرحوں کو معقول بنائے جانے کو ایک ترقیاتی قدم قرار دیا اور کہا کہ GST کی شرحوں میں کمی ہونے سے زیادہ سرکاری خرید ممکن ہوسکے گی۔ وزیر موصوف آج نئی دلّی میں ڈیفنس اکاؤٹ ڈپارٹمنٹ ڈے2025  سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے ملک میں اختراعی ایکو نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا، تاکہ دفاعی شعبے میں تحقیق اور ترقی پر مبنی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اکاؤنٹس کا محکمہ دفاعی بجٹ کے محافظ کے طور پر تحقیق و ترقی سے متعلق رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ پنشن اور فلاحی اسکیموں میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔