وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے آزمودہ کار سپاہی قومی شعور کے جیتے جاگتے ستون، اجتماعی دلیری کی علامت اور مستقبل کی نسلوں کیلئے باعث ترغیب ہیں۔ وہ آج نئی دلّی میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آزمودہ کار سپاہیوں نے ملک کی تعمیر کے ہر محاذ پر اہم رول ادا کیا ہے اور وہ ڈسپلن، قیادت اور شجاعت جیسی اپنی خصوصیات کے ساتھ معاشرے کی رہنمائی کرتے ہیں۔
SB – Rajnath
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ آزمودہ کار فوجیوں کی وردی کا رنگ اور کام کرنے کا مقام تو بدل سکتا ہے، لیکن اُن کے دل میں حب الوطنی اور خدمت کا احساس اُسی طرح برقرار رہے گا۔×