ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 9:41 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غیر متناسب جنگ کے درمیان مسلح افواج کی جانب سے انجام دیئے گئے آپریشن سندور سے بھارت کے متوازن فوجی ردّ عمل کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غیر متناسب جنگ کے درمیان مسلح افواج کی جانب سے انجام دیئے گئے آپریشن سندور سے بھارت کے متوازن فوجی ردّ عمل کا اظہار ہوتا ہے۔ 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آکاشوانی سے نشر ہونے والے اپنے ’Sandesh to Soldiers‘ میں جناب سنگھ نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کی کارروائیوں کو درست اور کامیاب فوجی حکمت کی روشن مثال اور ایک نئے وژن، تکنیکی ترقی اور خود انحصاری کی جھلک قرار دیا۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے ڈرون جنگ، مرحلے وار فضائی دفاع، الیکٹرانک وار فیئر، نیٹ ورک پر مرکوز کارروائی جیسے جدید آلات کا کامیابی سے استعمال کیا اور ثابت کیا کہ بھارت، اب غیر ملکی ٹیکنالوجی پر منحصر نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور نہ صرف بھارت کی فوجی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ دفاعی شعبے میں ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی خود انحصاری اور ملک گیر سطح پر تیار کردہ ٹیکنالوجی کے تئیں حکومت کی عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آپریشن سندور نے بھارت کی فوجی خود انحصاری کو مزید بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔