وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور انڈونیشیا کے ایسے تہذیبی روابط ہیں، جو ہزاروں سال سے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بحری اعتبار سے ہمسایہ ملک ہیں اور اُن کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتے ہیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں بھارت اور انڈونیشیا کے وزرائے دفاع کے تیسرے مذاکرات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ گوناگونیت، سب کی شمولیت اور قانون کی عملداری، دونوں ملکوں میں مشترک ہے اور یہ مشترکہ اقدار ہمارے موجودہ تعلقات کیلئے سمت کا کام کرتی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے مذاکرات دونوں ملکوں کے دفاعی اشتراک کی بڑھتی ہوئی قوت کی عکاسی کرتے ہیں، جو ہمارے تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔
Byte: Rajnath Singh
اِدھر وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو طرفہ ملاقات کے دوران وزراء علاقائی سکیورٹی، حالات وواقعات کا جائزہ لیں گے، کثیر رُخی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ دفاعی اشتراک کو مستحکم بنانے کے نئے شعبے تلاش کریں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع جعفری شمس الدین کے دورے سے بھارت-انڈونیشیا دفاعی رابطوں میں تیزی کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ ساجھیداری کو وسعت دینے کے مشترکہ عہد کی ایک علامت بھی ہے۔×