October 14, 2025 3:05 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت فرسودہ بین الاقوامی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔

بھارتی فوج اقوام متحدہ کے لئے اپنے فوجی دستیاب کرانے والے ملکوں کے سربراہوں کے Conclave کی میزبانی کررہی ہے، یہ Conclave آج نئی دلی میں شروع ہوا۔ اِس تین روزہ کانفرنس میں 32 ملکوں کے اعلیٰ فوجی لیڈر مختلف معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے، جس میں کارروائی سے متعلق چیلنج، ابھرتے ہوئے خطرات، بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانا اور مستقبل میں قیامِ امن کے عمل کے تعلق سے مشترکہ مفاہمت قائم کرنا شامل ہیں۔

کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت فرسودہ بین الاقوامی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے کیونکہ کچھ ملک بین الاقوامی ضابطوں کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے رہے ہیں، جبکہ کچھ اپنی بالا دستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، بین الاقوامی ضابطوں پر سختی سے کاربند ہے۔

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے فوجی دستے مہیا کرانے سے متعلق Conclave سے خطاب کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور اس کو تیزی سے تعینات کرنے اور فوجی دستے فراہم کرنے والے ملکوں کے درمیان آپسی تال میل اور صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے سے متعلق اب تک کے 71 مشنوں کیلئے بھارت مرد اور خواتین پر مشتمل لگ بھگ تین لاکھ جوان مہیا کرا چکا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔