ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:45 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت، صنفی مساوات کو فروغ دینے، شمولیاتی قیادت کو تقویت دینے اور پُرامن دنیا کی تعمیر کی خاطر کام کرتا رہے گا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت، صنفی مساوات کو فروغ دینے، شمولیاتی قیادت کو تقویت دینے اور پُرامن دنیا کی تعمیر کی خاطر کام کرتا رہے گا۔ نئی دلّی میں اقوام متحدہ قیامِ امن کی خواتین فوجی افسران سے ملاقات کے دوران جناب سنگھ نے یہ بات کہی۔ حکومت کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت، UNWMOC جیسے مشنوں اور پہل میں خواتین کی شرکت اور اُن کے انضمام کا ہمیشہ سے مضبوط حمایتی رہا ہے۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت، مسلح افواج اور قیامِ امن دستوں میں کام کرنے اور قیادت کے مساوی مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پالیسیوں کو مستحکم کر رہی ہے تاکہ خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ جناب سنگھ نے 15 ممالک کے افسران کی موجودگی کو اقوام متحدہ، اُس کے اتحاد اور تعاون کی چھوٹی سی جھلک قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔