May 11, 2025 10:16 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بھارت کے سیاسی، سماجی اور اسٹریٹیجک عزم کی علامت ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ بھارت کی سیاسی، سماجی اور کلیدی قوتِ ارادی کی علامت ہے۔ وہ آج لکھنؤ میں برہموس ایرو اسپیس جانچ مرکز کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کرنے کے موقع پر اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو دہشت گردوں اور اُن کے آقاؤں کیلئے سرحد پار کا علاقہ بھی محفوظ نہیں رہتا۔
برہموز کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ برہموز بھارت اور روس کی اعلیٰ ترین دفاعی ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس سے براہِ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ خطہ ترقی کے ایک مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
انھوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں خودکفالت کا بہت ہی وسیع مطلب ہے۔ بھارت اس نظریے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ اُسے اپنے لئے ہتھیار اور سازوسامان بنانا ہے اور ساتھ ہی پوری دنیا کو برآمد کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔