وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور کے دوران ملک میں تیار کئے گئے بھارتی سازو سامان نے، جس صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے اندرونِ ملک تیار کردہ، اس کے دفاعی سازو سامان کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج نئی دلّی میں کنٹرولرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اُجاگر کیا کہ بھارتی دفاعی صنعتوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت نے دفاعی شعبے میں تقریباً خود کفالت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دفاعی سازو سامان، جو پہلے بیرونی ملکوں سے درآمد کیا جاتا تھا، اب ملک میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ Byte: Rajnath Singh
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں دفاعی معیشتیں نئے سِرے سے اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور اس سے متعلق سرمایہ کاری میں اضافہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت سمیت پوری دنیا اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے ایک نئے مرحلے سے گزر رہی ہے۔×