May 5, 2025 3:14 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں جاپان کے اپنے ہم منصب جنرل Nakatani کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں جاپان کے اپنے ہم منصب جنرل Nakatani کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہئ خیال کیا۔ اِس کے علاوہ وہ دو طرفہ دفاعی اشتراک کو مزید وسعت دینے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے آغاز پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے لیے جاپان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جناب سنگھ نے بھارت- جاپان دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے میں جنرل Nakatani کے اہم رول کیلئے اُن کی ستائش کی۔ میٹنگ سے قبل فوج کی تینوں شاخوں کی طرف سے جنرل Nakatani کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔