ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 9:51 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید طرز کے بحری جہازوں INS-Udaygiri اور INS-Himgiri کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے اِسے میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کی کامیابی قرار دیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی بحریہ کے، پیش پیش رہنے والے جدید ترین جنگی جہازوں INS Udaygiri اور INS Himgiri کو کام کاج میں شامل کیا ہے۔ یہ تقریب آج دوپہر وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحری کمان میں منعقد کی گئی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اِن دو جہازوں کو کام کاج میں شامل کرنے سے مرکزی حکومت کے، میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے اقدامات کی کامیابی ظاہر ہوتی ہے۔