September 19, 2025 9:47 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دفاعی افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے دشمن کے خلاف بھارت کی جوابی کارروائی کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دفاعی افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے دشمن کے خلاف بھارت کی جوابی کارروائی کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر موصوف نے نئی دہلی میں 1965 کی بھارت-پاک جنگ کے 60 سال پورے ہونے کے موقعے پر ایک یادگاری تقریب کے دوران سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انھوں نے کہا کہ دفاعی افواج کے تال میل اور جرأت نے یہ ثابت کردیا کہ بھارت کے لیے جیت محض اتفاق نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فوجیوں کو وسائل کی کمی محسوس نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ ملک نے سخت محنت کی ہے، اپنی تقدیر خود سنواری ہے، اور اپنا مستقبل خود تشکیل دیا ہے۔جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ہر بر سرِملازمت فوجی، سابق فوجیوں اور شہیدوں کے کنبوں کا وقار اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔