October 10, 2025 3:05 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آسٹریلیا کے تاجروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے یکسر تبدیلی لانے والے سفر پر گامزن ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، خاص طور پر مصنوعات سازی کے، یکسر تبدیلی لانے والے سفر پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ آج سڈنی میں بھارت-آسٹریلیا دفاعی صنعت کی تجارتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ دفاعی سامان کے تیاری کے ایکو نظام میں، پالیسیوں میں تبدیلی کرکے اور عمل درآمد کے نظام کو آسان بناکر، لگاتار نرم روی لائی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی دفاعی پیداوار پچھلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپے رہی، جو اُس سے پچھلے سال کے مقابلے 18 فیصد زیادہ تھی۔
جناب سنگھ نے آسٹریلیائی کاروباری کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے، تعاون کرنے اور اختراع کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔