وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ غیر یقینی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کو کم مدت کی لڑائی سے لے کر پانچ سالہ جنگ سمیت ہر طرح کے سیکیورٹی چیلنجوں کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ مدھیہ پردیش کے آرمی وار کالج Mhow میں رَن سمواد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے چیلنج بڑے ہیں لیکن ہمارا عزم اور ہمّت اُس سے بھی بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا صرف ہماری طاقت کا احترام نہیں کرتی بلکہ سچائی، امن اور انصاف کیلئے ہمارے جذبے کو بھی احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیر دفاع نے کانفرنس میں موجود دفاعی افواج پر سیکیورٹی اور پالیسی سازی کے مختلف زاویوں کو سمجھنے پر زور دیا۔ جناب سنگھ نے ملک کے دفاع میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے فیصلہ کن رول کو بھی اجاگر کیا۔
Site Admin | August 27, 2025 9:47 PM
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ غیر یقینی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کو کم مدت کی لڑائی سے لے کر پانچ سالہ جنگ سمیت ہر طرح کے سیکیورٹی چیلنجوں کیلئے تیار رہنا چاہیے
