وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 2029 تک ملک کی دفاعی برآمدات موجودہ 24 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر 50 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال پہلے دفاعی برآمدات محض 600 کروڑ روپے کی تھی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں ہے، جب بھارت دنیا کی فیکٹری بن جائے گا۔ وزیر دفاع نے حیدرآباد میں کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی موجودگی میں تین روزہ جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن-JITO کنکٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی سیکٹر سمیت ملک کے تمام شعبے آتم نر بھر بھارت کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں، تاکہ خودکفالت حاصل کی جاسکے۔
S/B Rajnath Singh
انہوں نے کہا کہ میک اِن انڈیا پروگرام کی بدولت دفاعی نظام میں دیسی کَل پُرزوں کے استعمال کو ممکن بنایا گیا ہے اور ہلکا لڑاکا طیارے Tejas کے 64 فیصد پُرزے بھارت میں ہی تیار ہوتے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ملک 2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت کھلونے سے لے کر ٹینکوں تک سب کچھ، تیار کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کرنے کی خاطر اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔×