وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راج شُکلا کی تحریر کردہ کتاب
Civil Military Fusion as a Metric of National Power and Comprehensive Security“ کا اجراء کیا۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان اور فوج کے سربراہ اوپیندر دیویدی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اِس موقع پر جناب سنگھ نے مصنف لیفٹیننٹ جنرل راج شُکلا کو یہ کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنے فوجی تجربے کو تحریری شکل دے کر ایک شاندار کام کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب نہ صرف موجودہ مسلح افواج کو اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے متاثر کرے گی بلکہ ملک کے نوجوانوں کو بھی فوج میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گی۔