وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے چین کے دورے کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ دورہ عالمی سطح پر بھارت کی سفارتی اور حکمت عملی پر مبنی موجودگی کو مستحکم کرنے کی سمت ایک نمایاں قدم ہے۔ وزیر دفاع نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کا چین کا کامیاب دورہ اُن کی سفارتی صلاحیت اور بھارت کی زمینی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کو دوبارہ شکل دینے اور متوازن کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے نے شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے ساتھ بھارت کے رشتے کو مستحکم کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ممبر ملکوں کے درمیان بھارت کی پوزیشن کو مزید تقویت بخشے گے۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی کو اُن کے چین کے انتہائی بارآور دورے پر مبارکباد پیش کی۔×