ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 9:45 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج نوئیڈا میں ڈرون تیار کرنے والی ایک کمپنی اور انجن کی آزمائش کے ایک سہولتی مرکز کا افتتاح کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج نوئیڈا میں ڈرون تیار کرنے والی ایک کمپنی اور انجن کی آزمائش کے ایک سہولتی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈرونز، جدید جنگی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ جناب سنگھ نے دفاع کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے تصور کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس اقدام سے اس خطے میں پانچ ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ عزم، حوصلے اور سائنسی ترقی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بھارتی سپاہیوں کی بہادری کا ثبوت ہے بلکہ آتم نربھر بھارت کی سائنسی اور اختراعی صلاحیت کا بھی مظہر ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کوئی بھی ملک صرف اسلحہ اور معلومات کے تال میل سے ہی طاقتور بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش دفاعی ساز و سامان کی پیداوار میں ایک نمایاں رول ادا کر رہا ہے۔