وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ – Plus (ADMM-Plus) میں شرکت کیلئے آج سے ملیشیا کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ یہ میٹنگ پہلی نومبر کو منعقد ہوگی۔ ایکس پر جناب سنگھ نے کہا کہ اِس میٹنگ کا مقصد آسیان ممبر ملکوں اور بھارت کے علاوہ مشرق نواز پالیسی کی طرف پیش قدمی کے ساتھ ساتھ دفاع اور سکیورٹی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق اپنے دورے کے دوران توقع ہے کہ وزیرِ دفاع ADMM-Plus میٹنگ میں شرکت کرنے والے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بھی باہمی میٹنگیں کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ملیشیا کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ x
Site Admin | October 30, 2025 3:26 PM
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ – Plus (ADMM-Plus) میں شرکت کیلئے آج سے ملیشیا کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں